Emaan, Islam, Love your Creator... اللہ سے محبت کیجئے, Uncategorized, اسلام

اللہ مالک ہے

کسی پریشانی۔۔۔ کسی اچانک مصیبت۔۔۔ کسی کٹھنائی میں۔۔۔ یا بہت سوچ بچار کے باوجود بھی حل نہ تلاش کر پانے کی صورت میں۔۔۔ ہمارے منہ سے عادتاً یا غیر اختیاری طور پر ایک جملہ نکلتا ہے۔۔۔

اللہ مالک ہے۔

ایک روز سوچنے بیٹھا۔۔۔تو اس جملے کے کئی رنگ کئی پہلو نظر آئے۔

صاحب کیا ہی زبردست ہے یہ جملہ۔۔۔

گھبراہٹ میں۔۔۔ تسلی ہے

بے قراری میں۔۔۔ قرار ہے

اندیشوں میں۔۔۔ حوصلہ ہے

وسوسوں میں۔۔۔ سہارا ہے

غم میں۔۔۔ دلاسہ ہے

خوف میں۔۔۔ آسرا ہے

اضطراب میں۔۔۔ دعا ہے

خطرے میں۔۔۔ ندا ہے

یاس میں۔۔۔ آس ہے

بے چارگی میں۔۔۔ امید ہے

کرب میں۔۔۔ ڈھارس ہے

ظلمت میں۔۔۔ نور ہے

طوفان میں۔۔۔ لائف جیکٹ ہے

فری فال میں۔۔۔ پیراشوٹ ہے

سب سے بڑھ کر شاید خود سپردگی ہے۔۔۔

یعنی اپنے آپ کو رب کے حوالے کرنا۔

کہ اللہ! ہم تو پھنس گئے ہیں۔۔۔ کوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔

مالک! تو ہی مالک ہے۔

ہماری مدد فرما۔

نصرت فرما۔

دستگیری فرما۔

اعانت فرما۔

رہنمائی فرما۔

خلاصی کی تدبیر پیدا فرما۔

مالک! اس مشکل، اس پریشانی، اس مصیبت سے (جس سے ہم دوچار ہیں) ہماری جان چھڑا۔۔۔

اللھم فرج ھم المھمومین و نفس کرب المکروبین

Emaan, Islam, Love your Creator... اللہ سے محبت کیجئے, Social, Uncategorized, اسلام

کورونا اور ماسک

کورونا اور ماسک

دو چار دن گھنٹہ دو گھنٹے کے لیے ماسک لگانا پڑا۔ سخت گھٹن محسوس ہوئی۔ سانس لینا مشکل۔ ماسک کے اندر ایک طرف پچھلے سانس کی گرمی و نمی، دوسری جانب ناک کے اطراف کے مساموں سے جاری ہونے والا پسینہ۔ عینک لگانے والوں کے لئے ہر سانس کے ساتھ شیشوں پر نمی کی پریشانی الگ۔ تو مختصراً یہ کہ انتہائی مشکل کام ہے۔ پردہ دار بیبیوں کی مشقت کا اندازہ ہوا۔ اور یہ تو صرف چہرے کی کیفیت ہے۔ انہوں نے تو بدن پر عبایا بھی پہنا ہوا ہوتا ہے۔ سر تا پا مستور و محصور۔

یہ حجاب و نقاب کا اہتمام معمولی عمل نہیں ہے۔ اول اللہ کی فرمانبرداری کا جذبہ، دوم اللہ کی نافرمانی کا خوف، سوم یہ گھٹن کی مشقت، چہارم معاشرے کے طنز و طعنے۔۔۔

قابل احترام مسلم خواتین۔۔۔

یقیناً اللہ بڑا قدردان ہے۔

یقیناً مشقت ختم ہو جائے گی۔

یقیناً اجر ہمیشہ ہمیشہ باقی رہے گا۔

ڈٹی رہئے۔

اللہ تعالی طاعات پر آسانی و استقامت عطا فرمائے۔

آمین۔

#کورونا_ڈائریز

Behaviors & Attitudes, Emaan, Eman, Hajj Umrah, Islam, Love your Creator... اللہ سے محبت کیجئے, Social, معاشرت, امر بالمعروف و نہی عن المنکر, اخلاقیات, اسلام, حج, حسن معاشرت, عمرہ

Expectations of Hajis

حجاج کرام کی بلند و بالا توقعات

محترم عازمین حج

اپنی توقعات کو پست رکھئے۔

بہت زیادہ توقعات وابستہ نہ کیجیے۔

خانوادہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی مشقت یاد کیجیے۔

سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اہلیہ بی بی ہاجرہ اور اپنے بیٹے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو ایک ویران جگہ لا کے چھوڑ دیا۔

ذرا اس ویرانی کا تصور تو کر کے دیکھئے۔ ذرا اس گرمی کا تصور تو کیجئے۔

کیا بی بی ہاجرہ نے کوئی شکوہ کیا۔

انہوں نے جب یہ جانا کہ معاملہ اللہ کے حوالے ہے تو پھر توکلت علی اللہ کا پیکر بن گئیں۔

بی بی ہاجرہ کی صبر و شکر کی ساری ادائیں آج حج کا حصہ ہیں۔

حج انتظامات بہت شاندار ہوتے ہیں۔

دوبارہ پڑھئے *بہت شاندار۔*

ماضی میں پتھریلی زمین پر بیٹھنا پڑتا تھا۔

اب جگہ جگہ ماربل ٹائل قالین ایئر کنڈیشنرز لگے ہیں۔

عرفات میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پانی کی پھوار کا بندوبست کیا گیا ہے۔ واش روم کچن اسپتال سمیت سارے انتظامات موجود۔

پہلے سہولیات کم تھیں لیکن مجمع بھی کم تھا۔

آج کا اصل چیلنج حجاج کرام کا ازدحام ہے۔

بیس پچیس لاکھ حجاج کرام کو مقررہ اوقات میں مقررہ مقام تک پہنچانا اصل چیلنج ہے۔ دنیا کے بہت سے شہروں کی آبادی اس سے کہیں کم ہے۔

آٹھ ذی الحج کو منیٰ میں بیس پچیس لاکھ آبادی کا شہر آباد ہوتا ہے۔

اگلے 24 گھنٹے میں یہ بیس پچیس لاکھ کا مجمع پہلے مرحلہ میں منیٰ سے عرفات پہنچایا جاتا ہے۔ اگلے مرحلے میں عرفات سے مزدلفہ اور اس سے اگلے مرحلے میں واپس منیٰ۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ معاملہ کس قدر دشوار گزار اور نازک ہے۔ کھانے اور ٹرانسپورٹ میں اونچ نیچ عین ممکن ہے۔

ایک صاحب کہا کرتے تھے کہ حاجی کی توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ حاجی کو حرم میں بھی ٹھہرا دو تو شکایت کرے گا کہ واش روم کے لیے بہت دور جانا پڑتا ہے۔

شیطان کے حملوں سے محتاط رہیے۔ ہر دم چوکنا رہیے۔

لئن شکرتم لازیدنکم ولئن کفرتم ان عذابی لشدید

شکرگزاری کے بدلے مزید نعمتوں کی بشارت ہے۔ جبکہ ناشکری کی صورت میں سخت عذاب کی وعید۔

اللھم اجعلنا من الصابرین و اجعلنا من الشاکرین