Emaan, Ramadhan, Roza, Taraweeh, Uncategorized, اسلام, تراویح, رمضان المبارک, روزہ

اگر آپ موسم کی سختیوں کے باوجود محض اللہ کی رضا کی خاطر روزے رکھ رہے ہیں۔۔۔
اس حال میں کہ
ان روزوں سے آپ کی طبیعت ہلکان ہوئی جا رہی ہے۔۔۔

اگر گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث آپ مکمل آرام حاصل نہیں کر پا رہے۔۔۔
پھر بھی آپ رات کو تراویح کی لمبی لمبی رکعتوں میں محض اللہ کی رضا کی خاطر قیام کر رہے ہیں۔۔۔
اس حال میں کہ
تھکن سے آپ کا جسم نڈھال ہے۔۔۔
اور نیند سے آنکھیں بوجھل ۔۔۔
تو پھر یہ حدیث مبارکہ آپ ہی کے لئے ہے:

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :
” الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ ,
يَقُولُ الصِّيَامُ : أَيْ رَبِّ , إِنِّي مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهَوَاتِ بِالنَّهَارِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ ,
وَيَقُولُ الْقُرْآنُ : رَبِّ , إِنِّي مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ ,
فَيُشَفَّعَانِ ” .

 

Advertisements